لاہور: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا میں غیر معمولی سیلابی صورتحال تاحال جاری ہے۔
ایک بیان میں این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ ساڑھے تین لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، بارشوں اور انڈیا کی جانب سے ممکنہ سیلابی ریلوں کے اخراج سے صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔
ادارے کا مزید کہنا ہے کہ قصور اور ملحقہ علاقوں میں انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔عوام حفاطتی انتظامات یقینی بنائیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos