سیلاب زدہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم مؤخر

 

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق پنجاب کے کئی اضلاع میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث انسداد پولیو مہم مؤخر کر دی گئی ہے۔ ان اضلاع میں لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، مظفرگڑھ اور بہاولپور شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق راولپنڈی، میانوالی، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، اٹک، راجن پور اور رحیم یار خان میں مہم اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔

این ای او سی نے مزید بتایا کہ ملک کے دیگر حصوں میں انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے حسبِ پروگرام شروع ہوگی۔