اسلام آباد ،پاکستان نے سرحدی گزرگاہوں پر نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کر دی ہے۔ اس اقدام کے بعد پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے بعد خطے کا تیسرا ملک بن گیا ہے جس نے یہ ادارہ تشکیل دیا ہے۔
لینڈ پورٹ اتھارٹی کا مقصد سرحدی اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنا، تجارتی سہولت فراہم کرنا اور علاقائی بندرگاہوں کی مسابقت کو بڑھانا ہے۔ یہ ادارہ بین الاقوامی معاہدوں کے تحت پاکستان کی ذمہ داریوں کو بھی مؤثر انداز میں پورا کرے گا۔
بل کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے منظوری دے دی ہے جس کے بعد یہ ایکٹ کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos