اوکاڑہ کے علاقے ماڑی پتن میں دریائے راوی پر ریسکیو کارروائی کے لیے تھرمل ڈرون کا سہارا لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈرون کی مدد سے رات کے وقت متاثرہ دیہات اور پانی میں پھنسے افراد کو تلاش کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ ٹیکنالوجی ریسکیو ٹیموں کو مشکل علاقوں تک پہنچنے اور لوگوں کو بروقت نکالنے میں مدد دے رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کے مطابق تھرمل ڈرون کا استعمال سیلاب میں پھنسے شہریوں کی جان بچانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos