نصیرپور خورد میں ناقص چارہ کھانے سے 12 مویشی ہلاک

سرگودھا کے علاقے نصیرپور خورد میں ناقص چارہ کھانے سے 12 مویشی ہلاک ہوگئے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق مرنے والے جانوروں میں بھینسیں اور گائیں شامل ہیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کا کہنا ہے کہ ناقص چارہ کھانے والے مزید 8 مویشیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔