بھارت نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کی باضابطہ تصدیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق یہ ایونٹ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک بھارتی شہروں چنئی اور مدورائی میں کھیلا جائے گا۔ ہاکی انڈیا کے سیکریٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے اعلان کیا کہ پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں شریک ہوگی۔
یاد رہے کہ بہار میں جاری ایشیا کپ کے دوران سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان نے دستبرداری اختیار کر لی تھی، جس کے بعد ورلڈ کپ میں شرکت پر سوالات اٹھ رہے تھے۔
ورلڈ کپ کے پول بی میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ چلی اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) سے بات چیت کے بعد یہ فیصلہ طے پایا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos