پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہونے کے بعد20کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے تک پہنچ گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈیلرز کاکہنا ہے کہ20 کلو کے فائن آٹے کی قیمت میں مزید 50 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مکس آٹے کا تھیلا 1800 اور 20 کلو سپر فائن آٹے کی قیمت 1850 روپے ہو گئی ہے۔
ڈیلرز کے مطابق گزشتہ دس دن میں مجموعی طور پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوا، اگر گندم کی قیمتوں میں کمی نہیں آئی تو آٹا مزید مہنگا ہو گا۔
واضح رہے ، گزشتہ دنوں گندم کی فی قیمت میں اضافہ ہونے سے پشاور ، اسلام آباد ، لاہور ، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں آٹا مہنگا ہو گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos