اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسدادِ دہشت گردی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق نیا قانون سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی روکنے کی صلاحیت مضبوط بنائے گا، قانون میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا گیا ہے، بل میں 3 سالہ سن سیٹ کلاز شامل ہے، تاکہ مدت محدود رہے، قانون میں عدالتی نگرانی اور حفاظتی اقدامات شامل کئے گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ قانون پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اہم قدم ہے۔
صدر مملکت زرداری کی منظوری کے بعد قانون اب رسمی طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے اور متعلقہ ادارے اس پر عملدرآمد شروع کر دیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دی تھی۔
ترمیمی ایکٹ سمگلنگ اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف اقدامات مضبوط کرتا ہے، جس کی منظوری سے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور کسٹمز حکام کو ضبطگی کے اختیارات مل گئے، پٹرولیم مصنوعات کی آئی ٹی بیسڈ ٹریکنگ متعارف کرائی گئی ہے، خلاف ورزیوں پر سخت سزائیں اور جرمانے بڑھا دیئے گئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos