پنجاب کے ایک سرکاری اسکول کی پرنسپل عائشہ خان اور چپراسی عمران علی کی محبت کی داستان نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ یہ انوکھا رشتہ ایک کپ چائے سے شروع ہوا اور زندگی کے حسین بندھن میں ڈھل گیا۔
38 سالہ پرنسپل عائشہ خان اپنی تعلیمی خدمات اور انتظامی صلاحیتوں کی وجہ سے جانی جاتی تھیں جبکہ 32 سالہ عمران علی کئی برسوں سے اسی اسکول میں ملازم تھے۔ عمران کی پہچان ان کی بہترین چائے تھی، جس میں متوازن شکر اور ہلکی سی الائچی کا ذائقہ شامل ہوتا۔ یہی چائے پرنسپل کے دل کو بھا گئی اور وقت کے ساتھ یہ معمول ایک رشتے میں بدل گیا۔
کچھ مہینوں کی خاموش قربت کے بعد عائشہ خان نے ہی عمران کو شادی کی پیشکش کی۔ نکاح سادگی سے منعقد ہوا، جس میں اساتذہ، طلبہ اور دونوں خاندان شریک ہوئے۔ تقریب میں طلبہ نے چائے کے موضوع پر مزاحیہ اسکیچ پیش کیا جبکہ اساتذہ نے دلہن کو چائے کا سیٹ تحفے میں دیا۔
یہ انوکھی جوڑی "پرنسپل ویڈز پیون” کے عنوان سے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔ پلیٹ فارمز خصوصاً ایکس (ٹوئٹر) پر صارفین نے دلچسپ تبصرے، میمز اور محبت بھرے پیغامات کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos