وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا اور تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایرانی صدر نے ہر سطح پر تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی و اقتصادی روابط کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کو بھی دہرایا۔
واضح رہے کہ ایس سی او اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیگزانڈر لوکاشینکو اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos