اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسداد دہشتگردی عدالت سے سزاؤں پر 2 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے پی پی 115سے شاہد جاوید کو نااہل قرار دیدیا۔
الیکشن کمیشن نے پی پی 116سے محمد اسماعیل کو نااہل قرار دیدیا، الیکشن کمیشن نے دونوں ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے نشستوں کو خالی قرار دیدیا۔
یادرہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے دونوں ایم پی ایز کو دو سال کی سزا سنائی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos