فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے مختلف علاقوں میں 4 مبینہ پولیس مقابلے،4ملزم ہلاک

لاہور: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے شہر کے مختلف علاقوں نشتر کالونی، باٹا پور، مصری شاہ اور ساندہ کے علاقوں میں 4مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 ملزمان مارے گئے جبکہ ایک ملزم کو زخمی ہسپتال میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نشتر کالونی میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ ،غالب مارکیٹ کے علاقے میں 8 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم  عمر زخمی ہو گیا، ملزم شلوار سے پستول نکالتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے زخمی ہوا، جسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم سی سی ڈی سے مقابلے کے لیے پستول نکال رہا تھا ،اپنی گولی سے زخمی ہوا۔  ملزم نے چند روز پہلے 8 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی تھی۔

باٹا پور میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلے  میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا،  سی سی ڈی پولیس نے ملزم صابر کی گرفتاری کے لیے اکھاڑا پل چھاپہ مارا  تو 
اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم صابر ہلاک ہو گیا۔اسی طرح مصری شاہ اور ساندہ ٹی نمبر 4 میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزم ہلاک  ہو گئے۔ ساندہ میں ہلاک 2 ملزمان کی شناخت وسیم اور ریاست کے نام سے ہوئی جبکہ مصری شاہ میں ہلاک ملزم کی شناخت روہیت مسیح کے نام سے ہوئی۔تمام ملزمان کو نشاندہی کے لئے لے جایا رہا تھا ، ساتھیوں نے چھڑانے کے لئے فائرنگ کی تو وہ مارے گئے۔