لکی مروت کے علاقے مچن خیل اڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
شہداء میں اسرائیل اور ثناء اللہ شامل، دونوں کا تعلق لونگ خیل سے تھا
پولیس کے مطابق اہلکار گاؤں بیگوخیل سے ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ اس دوران ان پر حملہ کیا گیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جنہیں گرفتار کرنے اور تحقیقات کے لیے کارروائی جاری ہے۔
دونوں اہلکاروں کی لاشیں سٹی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos