فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب میں ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان

لاہور:پنجاب میں ہفتہ 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس روز تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ سول سیکرٹریٹ چونکہ پہلے ہی ہفتے کو بند ہوتا ہے، اس لیے وہاں معمول کے مطابق تعطیل ہوگی۔

 ہسپتالوں میں بھی صرف ایمرجنسی سروسز دستیاب ہوں گی جبکہ انتظامی دفاتر اور او پی ڈی بند رہیں گے۔

 اتوار کو معمول کی چھٹی کے باعث شہری 2چھٹیوں  سے لطف اندوز ہونگے۔