فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہیڈ تریموں، بلوکی اور سدھنائی پر اُنچے درجے کا سیلاب

لاہور: پنجاب کے دو بڑے دریاؤں راوی اور چناب میں اس وقت کُچھ مقامات پر انتہائی اُنچے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے۔

صوبہ پنجاب کے دریائے راوی میں بلوکی اور سدھنائی کے مقام پر اُنچے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے۔

صوبہ پنجاب میں سیلاب سے متعلق پیش گوئی کرنے والے ادارے کے مطابق ہیڈ بلوکی کے مقام پر اس وقت پانی کی سطح ایک لاکھ 37 ہزار کیوسک سے زیادہ ہے جبکہ ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کی سطح ایک لاکھ 16 ہزار سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

تاہم دریائے چناب میں ہیڈ تریموں کے مقام پر اس وقت پانی کی سطح چار لاکھ 86 ہزار کیوسک سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب صوبائی سطح پر قدرتی آفارت سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دریائے ستلج سے ملحقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بھی پنجاب کی متعلقہ اداروں کو سیلابی صورتحال سے متعلق آگاہ رہنے اور حالات پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پنجاب پولیس کی جانب سے ریسکیو کیے جانے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار سے زیادہ ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں سے 1 لاکھ 4 ہزار سے زائد مردوں، 76 ہزار 426 خواتین جبکہ 77 ہزار 107 بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔