امریکی پاکستانی کمیونٹی سے تعاون کی اپیل: سفیر پاکستان

 

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے حالیہ برسوں میں پاکستان کے ترقیاتی عمل کی رفتار اور دائرہ کار کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حالیہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور فی الحال تمام توجہ امدادی و ریلیف سرگرمیوں پر مرکوز ہے۔

سفیر پاکستان نے اس موقع پر امریکی پاکستانی کمیونٹی سے بھرپور تعاون کی اپیل کی تاکہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کو یقینی بنایا جا سکے۔