پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے اپنے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق "ہیومین ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم” کے نام سے ایک ایپ تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے پولیس اہلکاروں کا مکمل سروس ریکارڈ ڈیجیٹل شکل میں محفوظ ہوگا۔
ایپ کے ذریعے پوسٹنگ اور ٹرانسفر کی تفصیلات، بھرتی سے لے کر ریٹائرمنٹ تک کا ریکارڈ، پروموشن، ٹریننگ اور ڈسپلنری ایکشنز کا ڈیٹا بھی شامل ہوگا۔
پولیس حکام کے مطابق اس سسٹم سے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی میں مدد ملے گی جبکہ ریکارڈ مینجمنٹ مزید شفاف اور مؤثر ہو جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos