جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کی ضمانت منظور

لاہور: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کی ضمانت منظور کر لی۔

سماعت کے دوران شیر شاہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف ابھی تک چالان جمع نہیں ہوا اور اسے لامحدود مدت تک قید میں نہیں رکھا جا سکتا۔ وکیل نے مزید کہا کہ شیر شاہ کے خلاف کوئی براہِ راست ثبوت موجود نہیں اور وہ کسی ہنگامہ آرائی میں شامل نہیں تھے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل اسی کیس میں بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کی ضمانت بھی منظور کی گئی تھی۔ شاہ ریز کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔