بیجنگ میں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب لی چیانگ کی ملاقات، پاک چین تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اور ترقی میں چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جوائنٹ ایکشن پلان 2024-29 پر دستخط کو اہم سنگِ میل قرار دیا گیا۔ پاکستان جلد پانڈا بانڈز جاری کرے گا، سی پیک کے بڑے منصوبوں کے فوری نفاذ پر زوردیا گیا۔ سی پیک فیز 2 میں 5 نئے کوریڈورز پر تیزی سے کام کرنے پر اتفا ق کیا گیا۔
زراعت، معدنیات، ٹیکسٹائل، صنعت اور آئی ٹی کو سرمایہ کاری کے ترجیحی شعبے قرار دیا گیا۔ آئندہ سال پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ شایانِ شان منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos