شارجہ میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے چھٹے اور آخری لیگ میچ میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ کپتان ابراہیم زادران نے 48 اور رحمان اللہ گرباز نے 40 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اختتامی اوورز میں گل بدین نائب اور عظمت اللہ عمرزئی نے محض 18 گیندوں پر 40 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔ گل بدین نائب 20 اور عمرزئی 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 166 رنز بنا سکی۔ کپتان محمد وسیم نے 44، آصف خان نے 40، علی شان شرافو نے 27 اور محمد ذوہیب نے 23 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے فرید احمد، مجیب الرحمان، شراف الدین اشرف، نور احمد اور عبداللہ احمد زئی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ یو اے ای کے بولرز میں حیدر علی نے 2 جبکہ سمرنجیت اور محمد فاروق نے ایک، ایک وکٹ لی۔
میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ افغان کپتان ابراہیم زادران کو دیا گیا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ایونٹ میں اپنے تمام چار میچز ہار چکا ہے۔ سہ ملکی سیریز کا فائنل اتوار کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos