سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹ گئی، انٹرنیٹ سست روی کا شکار

سعودی عرب میں جدہ کے قریب سب میرین کیبل کٹنے کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق مصروف اوقات میں انٹرنیٹ سروسز میں معمولی سست روی دیکھنے میں آ سکتی ہے تاہم صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے متبادل بینڈ وِڈتھ استعمال کی جا رہی ہے۔