کراچی ( )محفلِ مرتضیٰ کراچی کے تحت جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی روح پرور محافل کا سلسلہ مسلسل 33 برس سے جاری ہے۔ جس میں سیرت رسول ﷺ اکرم اور قرآنی تعلیمات کی روشنی میں اتحاد بین المسلمین کی محافل منعقد کی جاتی رہی ہیں جس میں تمام مکاتب فکر کے اکابرین و اسکالرز کی شرکت نے چار چاند لگا دیے ، قاری وحید ظفر الحاج صدیق اسماعیل جیسے مایہ ناز نعت خوان نذرانہ عقیدت پیش کیا _میلاد النبی ﷺ کی ان محافل میں مختلف مکاتب فکر کے اکابرین اور علماء و ذاکرین اور نعت خوان و اسکالرز کی مستقل شرکت نے اس محفل کو اتحاد بین المسلمین کی عالمگیر تحریک میں تبدیل کردیا ہے

آج الحمد اللہ سب کی کاوشوں سے ان چراغوں کی روشنی سے اتحاد بین المسلمین کی فکر کو توقع سے زائد پزیرائی نصیب ہوئی ہے اور مسلسل 33 سال سے جاری یہ با برکت محافل اسکی کامیابی کا بڑا ثبوت ہے۔

امسال ہفتہ وحدت جشن عید میلاد النبی ﷺ کی محفلیں جمعہ 5 ستمبر اور بدھ 10 ستمبر 2025 ٹھیک 9 بجے شب محفل مرتضیٰ کراچی پی ای سی ایچ ایس میں جذبہ ایمانی کیساتھ منعقد ہوں گی۔ دونوں محافل کی میزبانی شاہد بادامی ہمیشہ کی طرح کریں گے۔

بعد ازاں حسب سابق مذاکرہ جس میں مختلف مکاتب فکر کے معروف اسکالرز مولانا اصغر درس ، علامہ رضی جعفر نقوی ، جناب عطاش ساؤجہ اور شیخ مصطفیٰ فخر الدین انجاروالا بعنوان اسلامی معاشرے کی تشکیل میں "قرآن عظیم اور پیغمبر اسلام رسول ﷺ خدا حضرت محمد مصطفیٰ کی سیرت کا کیا کردار ہے” پر روشنی ڈالیں گے

بعد ازاں حسب سابق محفل مرتضیٰ کی محافل کی جان معروف نعت خوان جناب قاری وحید ظفر قاسمی نذرانہ عقیدت بحضور سرور کائینات رسول مقبول ﷺ پیش کریں گے انکے بعد جناب جزیر بشیر مرثیہ والا نعت رسول ﷺ مقبول پیش کریں گے

آخر میں درود و سلام بحضور سرور کائینات صاحبزادہ شاہ حسین الدین رحمانی پیش کرتے ہوئے یہ بابرکت محفل اختتام پذیر ہوگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos