وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ریاست اور سیاست دونوں کی کامیابی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک سیرتِ طیبہ ﷺ کو عملی زندگی کا حصہ نہ بنایا جائے۔
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ نے دنیا کو احترامِ انسانیت، درگزر اور عدل کا درس دیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حضور ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم اور ناانصافی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر شہروں اور قصبوں میں چراغاں کیا گیا ہے، مساجد، بازاروں اور عمارتوں کو سبز پرچموں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ درود و سلام اور محافلِ میلاد کے انعقاد سے فضا عقیدت و محبت سے گونج رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos