پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد،پاک فوج کا ریسکیو اورریلیف آپریشن جاری

 

راولپنڈی ، افواجِ پاکستان کی جانب سے صوبہ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں زمینی اور فضائی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں ہزاروں متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ نارووال اور شکرگڑھ میں بھی لوگوں کی منتقلی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد عمران خان بابر نے سیالکوٹ کے متاثرہ علاقوں اور ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے میڈیکل کیمپس میں مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور ریلیف اقدامات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

امدادی کیمپوں میں متاثرین کو راشن، کپڑے اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ پاک فوج کے میڈیکل کیمپس میں مریضوں کو فوری طبی امداد بھی دی جا رہی ہے۔