اپنے سے بڑے دشمن کو شکست دی، وزیرِ دفاع خواجہ آصف

 

سیالکوٹ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی اور وہ آج بھی اپنی ناکامی کے زخم سہلا رہا ہے۔

چھ ستمبر کے موقع پر سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دن کی تقریب میں مدعو ہونا میرے لیے اعزاز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "بنیان المرصوص” آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور اس سے ہمیں اتحاد اور قربانی کا سبق ملتا ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عوام اپنی بہادر افواج کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دفاعِ وطن کی نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ملک کے ساتھ تجدیدِ عہد اور قربانیوں کی یاد دہانی کا دن ہے۔