یومِ دفاع کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ اللہ ھواور 6 ستمبر 1965 کی جنگ پر مبنی نئی ڈاکیومنٹری جاری کردی ہے۔
نغمہ ساحر علی بگا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے جانبازوں سمیت پوری قوم کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ "اللہ ھو” کی گونج دشمن کے خلاف للکار اور وطن سے محبت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
ویڈیو میں پاک فضائیہ کی فضاؤں میں مہارت اور جرأت مندی، بحریہ کی سمندری سرحدوں کی حفاظت اور بری افواج کی بہادری کو اجاگر کیا گیا ہے۔
اسی طرح آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی نئی ڈاکیومنٹری میں جنگِ ستمبر 1965 کے غازیوں کی یادگار داستانیں انہی کی زبانی پیش کی گئی ہیں۔ اس میں ریاست اور پاک فوج کے باہمی تعلق اور دفاعِ وطن کی لازوال قربانیوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos