رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج (7 ستمبر) کی رات کو ہوگا جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق:
رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدھم ہونا شروع ہوگی۔
9 بجکر 27 منٹ پر جزوی چاند گرہن کا آغاز ہوگا۔
10 بجکر 31 منٹ پر مکمل گرہن شروع ہوگا۔
11 بجکر 12 منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔
جبکہ 8 ستمبر کی رات 1 بجکر 55 منٹ پر یہ سلسلہ ختم ہو جائے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ 21 اور 22 ستمبرکو رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن بھی ہوگا، تاہم سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos