7 ستمبر:وزیراعظم کا پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین

 

وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے جانبازوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو فخر ہے کہ پاک فضائیہ نے ہر فضائی معرکے میں اپنی بہادری اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے کہا کہ "معرکۂ حق و باطل” میں پاک فضائیہ نے فیصلہ کن کردار ادا کیا اور دشمن کو چاروں شانے چت کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔

وزیراعظم کے مطابق پاک فضائیہ کی کثیرالجہتی اور جدید جنگی صلاحیتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ فورس ناقابلِ تسخیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کبھی ہمارے جذبے کو شکست نہیں دے سکتا۔