قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر واقع سنگرہ موری کے مقام پر ایک تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق، متاثرہ کوچ ملتان سے کراچی جا رہی تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں، بشمول قاضی احمد، نواب شاہ اور شاہ پور جہانیاں، منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos