مرکزی انجمن جعفریہ مظفرآباد اور جملہ تنظیمات جعفریہ کےزیر اہتمام 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ کا عظیم الشان جلوس مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری سے شایانِ شان طریقے سے نکالا گیا۔ فخرِ موجودات،وجہ تخلیق کائنات، رحمت اللعالمین ، خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پرمرکزی امام بارگاہ سید پیر علم شاہ بخاری مظفرآباد میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی مرکزی تقریب 12 ربیع الاول کو صبح 9 بجے منعقد ہوئی۔ محفل میلاد النبی ﷺ سے علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری ، مولانا خادم حسین مفکری ، مولانا ممتا ز حسین الحسینی،پروفیسر ڈاکٹر سید نثار ہمدانی نے خطابات کئے جبکہ معروف نعت خوان قاری سید عادل حسین نقوی، شبر علی کیانی اور زاکر اہلبیت سید وقاص نقوی نے سرکار دو عالم ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جشن عید میلاد النبی ﷺکے اختتام پر مرکزی امام بارگاہ سید پیر علم شاہ بخاری مظفرآباد سے عظیم الشان جلوس نکالا گیا جو سی ایم ایچ روڈ پر ملت جعفریه کے استقبالیہ کیمپ پر پہنچا جهاں مرکزی جلوس کا انتظار کیا گیا۔ اس سال مرکزی سیرت کمیٹی مظفرآباد کے زیر اہتمام رسول اکرم ﷺ کا 1500 سالہ جشن ولادت کے موقع پر مرکزی جلوس دربار حضرت سائیں سہیلی سرکار سے نکالا گیا۔ ملت جعفریه کے استقبالیه میں زعیم ملت علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی، چئیرمین جعفریہ رابطہ کونسل مخدوم سید لیاقت حسین نقوی، صدر مرکزی انجمن جعفریہ سید فرزند علی نقوی، صدر مجلس وحدت المسلمین آزادکشمیر علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری، چیئرمین جموں وکشمیر جعفریہ سپریم کونسل سید زوار حسین نقوی، مرکزی جنرل سیکرٹری امامیہ آرگنائزیشن سید الطاف حسین نقوی، ریجنل ناظم امامیہ آرگنائزیشن سید اشتیاق حسین سبزواری، مولانا ممتاز حسین الحسینی، مولانا سید عادل عباس نقوی،صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سید حمزہ سلطان اور ملت جعفریہ کی جملہ تنظیمات نے مرکزی جلوس کا شایان شان طریقے سے استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نذر نیاز تقسیم کی گئ۔ جلوس میں شرکاء نے ہاتھوں میں سبز پرچم، بینرز اور جھنڈیاں اٹھا رکھی تھیں۔ ملت جعفریہ کے استقبالیہ کیمپ میں صبح ہی سے درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں، نعت خوان حضرات نے حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے رہے۔ زعیم ملت علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی نے اپنے خطاب میں مذہبی ہم آہنگی، اتحاد، اور امن و محبت کا پیغام دیا گیا۔ صدر مرکزی سیرت کمیٹی، مرکزی صدر انجمن تاجران، مرکزی دیوانہ پارٹی اور دیگر شرکاء نے ملت جعفریہ کے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا ۔ مقررین نے نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور اُمت مسلمہ کو اتحاد و اخوت کی تلقین کی۔ جلوس اپنے آخری منزل اپر اڈا کی طرف روانہ ہوا ۔ مرکزی انجمن جعفریہ اور جملہ تنظیمات ملت جعفریہ بھی جلوس کے ساتھ چلتے ہوئے اپر اڈا پہنچی جہاں مرکزی سیرت کانفرنس میں شرکت کی گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos