اے ایس پی شہربانو نقوی نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا

پنجاب پولیس کی باصلاحیت خاتون افسر اے ایس پی شہربانو نقوی نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ انہیں بین الاقوامی شہرت یافتہ ایشیا سوسائٹی 21 نیکسٹ جنریشن فیلوشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، شہربانو نقوی کو کلاس آف 2025 میں شامل کیا گیا ہے، اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون پولیس افسربن گئی ہیں۔

ایشیا سوسائٹی کا سالانہ نیکسٹ جنریشن سمٹ اس سال 5 سے 7 دسمبرتک فلپائن میں منعقد ہو گا، جہاں خطے کے ابھرتے ہوئے لیڈرز کو مدعو کیا جاتا ہے۔

آئی جی پنجاب پولیس نے اے ایس پی شہربانو کی اس عالمی سطح پر پذیرائی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف محکمہ پولیس کے لیے باعثِ اعزاز ہے بلکہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔