فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے صحافی پر تشدد کی مذمت

لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے صحافی پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جائیدادوں سے متعلق سوال پوچھنے پر صحافی کو پہلے دھمکیاں دی گئیں، پھر منصوبہ بندی کے تحت تشدد کیا گیا۔

 عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پہلے صحافی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اکسایا گیا، پھر باقاعدہ پلان کے تحت حملہ کیا گیا۔صحافیوں کو دھمکایا جاتا ہے کہ اگر ان کے حق میں بات نہیں کرو گے تو پہلے سوشل میڈیا پر گالیاں دی جائیں گی اور پھر تشدد کیا جائے گا۔

 انہوں نے بتایا کہ نعیم پنچوتھہ کی موجودگی میں یہ تشدد ہوا، جو خود اس سارے معاملے کے پسِ پردہ کردار ہیں۔ ایسے غنڈہ عناصر کو سیاسی کارکن یا سیاسی جماعت کے نمائندے ثابت کرنے پر بضد صحافیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔