کراچی: کراچی کے تعلیمی اداروں میں کل تعطیل سے متعلق محکمہ تعلیم کا وضاحتی بیان سامنے آگیا۔
ترجمان محکمہ تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم نے کل عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا، سوشل میڈیا پر کالج ایجوکیشن کے حوالے سے گردش کرنے والا نوٹی فکیشن جعلی ہے۔
ترجمان محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کیا جائے گا اور عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos