وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے بیرون ملک مصروفیت کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے وادی نیلم کے علاقے نگدر میں ابن نصرت ڈائیگنوسٹک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ وادی نیلم کے علاقے نگدر میں نوجوان سیاسی و سماجی رہنما اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ یوسف سعید نے اپنی جمع پونجی سے اہلِ علاقہ کے لیے ابن نصرت ڈائیگنوسٹک سینٹر قائم کیا ہے۔افتتاحی تقریب میں سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان، وزرائے کرام میاں عبدالوحید، جاوید بٹ، مشیر حکومت سردار احمد صغیر اور ممبر کشمیر کونسل سردار عدنان سیاب خالد نے شرکت کی۔ وزیر اطلاعات ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں کہا کہ یوسف سعید جیسے باصلاحیت اور دردِ دل رکھنے والے نوجوان ہی ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ادارہ نہ صرف علاقے کے لیے نفع بخش ہوگا بلکہ دوسرے نوجوانوں کے لیے بھی مشعلِ راہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم سب نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے کا ہاتھ بٹائیں اور اپنے حصے کی شمع روشن کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos