ابوظہبی میں آج سے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز

ابوظہبی میں آج سے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچ میں افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

ایونٹ میں شریک کھلاڑی پرعزم ہیں کہ وہ اپنی ٹیموں کے لیے شاندار کارکردگی دکھا کر نئی تاریخ رقم کریں گے۔ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گی، جبکہ شائقین کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے یعنی پاک بھارت ٹاکرے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جو 14 ستمبر کو شیڈول ہے۔ ایونٹ کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب ایشیا کپ کی ڈیجیٹل ٹرافی پاکستان پہنچا دی گئی ہے۔ اس موقع پر جاری کی گئی ویڈیو میں قومی ٹیم کی صلاحیتوں اور شائقین کرکٹ کے جوش و خروش کو نمایاں کیا گیا ہے۔