پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی نظام میں اصلاحات کے تحت شام کی عدالتیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ منصوبہ پشاور اور ایبٹ آباد کی سیشن کورٹس میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر نافذ کیا جائے گا۔
جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق دونوں اضلاع کے جوڈیشل افسران کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔ شام کی عدالتوں کے اوقات کار دوپہر 2 بج کر 30 منٹ سے شام 5 بج کر 30 منٹ تک ہوں گے۔
ان عدالتوں میں سول نوعیت کے کیسز بشمول کرایہ داری اور فیملی مقدمات کی سماعت ہوگی۔ اس کے علاوہ منشیات سے متعلق ایسے کیسز بھی سنے جائیں گے جن میں خواتین یا کم عمر ملزمان نامزد ہیں، یا وہ مقدمات جن کی سزا سات سال سے کم ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے مطابق شام کی عدالتوں کا مقصد عوام کو بروقت انصاف فراہم کرنا اور مقدمات کے بوجھ میں کمی لانا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos