اسٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق جون 2025 تک وفاقی حکومت کے قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جون 2024 میں قرضوں کا حجم 68 ہزار 914 ارب روپے تھا جو بڑھ کر جون 2025 میں 77 ہزار 888 ارب روپے ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق مقامی قرضوں میں 15.5 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ان کا حجم 54 ہزار 471 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ دوسری جانب بیرونی قرضے 7.6 فیصد بڑھ کر 23 ہزار 417 ارب روپے تک جا پہنچے۔
ماہرین کے مطابق قرضوں میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کے لیے چیلنجز کو مزید گہرا کر رہا ہے اور اس سے آئندہ مالی سالوں میں ادائیگیوں کے دباؤ میں اضافہ ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos