پشاور: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تدریسی معیار بہتر بنانے کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں ٹیچنگ کے لیے لائسنس رکھنا لازمی ہوگا۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی دستاویزات کے مطابق بغیر لائسنس کوئی شخص تدریسی خدمات انجام نہیں دے سکے گا۔ اس مقصد کے لیے 200 ملین روپے کی لاگت سے ایک ریگولیٹری باڈی قائم کی جائے گی جو رجسٹریشن اور لائسنس کے امور دیکھے گی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق صرف رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ اساتذہ کو پڑھانے کی اجازت ہوگی۔ ریگولیٹری باڈی اساتذہ کے لیے ٹی او آرز تیار کرے گی اور مقررہ معیار پر پورا اترنے والوں کو لائسنس جاری کیا جائے گا۔
مزید یہ کہ لائسنس کی تجدید کارکردگی کی بنیاد پر مشروط ہوگی تاکہ تعلیمی معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos