فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونا مزید مہنگا ، نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی:سونا مزید مہنگا ہونے سے نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں  منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 41 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3 ہزار 654 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 4100 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 3514 روپے فی تولہ مہنگا ہونے سے 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔