کراچی: پانی کے بہاؤ کے سبب ملیر ندی میں دو افراد ڈوب گئے، ایک افراد بچ گیا دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر ندی میں نوجوانوں کے ڈوبنے سے متعلق رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی۔
ڈی سی ملیر نے بتایا کہ واقعہ گوٹھ یار محمد تعلقہ ابراہیم حیدری میں پیش آیا جس میں بتایا گیا کہ دو افراد ملیر ندی پار کر رہے تھے، پانی کے بہاؤ میں اضافہ کے باعث حادثہ رونما ہوا، ایک شخص27 سالہ عرفان احمد ترین ڈوب گیا جبکہ دوسرا شخص علی گل میتھیانی بحفاظت باہر نکل آیا۔
ڈی سی ملیر نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں لاش کی تلاش میں مصروف ہیں، خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ ملیر ندی کے آس پاس دیہاتوں کو صورتحال سے کیا جائے، عوام کی جان اور مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos