پنجاب میں محنت کشوں کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق 8 گھنٹے کام کرنے پر 1538.46 روپے اجرت ملے گی۔

September 9, 2025 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کے محنت کشوں کی کم ازکم اجرت 40 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 

لاہور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مزدوروں کو 26 ورکنگ ڈیز پر کم ازکم 40 ہزار روپے اجرت دی جائے گی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق 8 گھنٹے کام کرنے پر 1538.46 روپے اجرت ملے گی۔