ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، تاہم علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔ عدالت نے حکم دیا کہ وزیراعلیٰ کو گرفتار کرکے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف یہ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو میں درج ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos