ملتان:جلالپور پیروالا میں ریسکیو کا مرکزی کیمپ سیلابی پانی میں ڈوب گیا

ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا میں بھرانیں بند ٹوٹنے سے پانی تیزی سے شہری علاقوں کی جانب بڑھنے لگا۔

سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کے مطابق پانی کے تیز بہاؤ کے باعث شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے قائم مرکزی بیس کیمپ بھی پانی میں ڈوب گیا، جس کے بعد ریسکیو سامان کو جلدی میں محفوظ جگہ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔