گورنر سندھ کامران ٹیسوری شنگھائی کے مختصر دورے کے بعد بیجنگ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آج چینی وزرا سے ملاقات کریں گے اور صنعتی یونٹس کا بھی دورہ کریں گے۔
شنگھائی آمد پر چینی حکام اور پاکستانی قونصل خانے کے عملے نے ان کا استقبال کیا۔ بیجنگ روانگی کے موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وہ شاندار استقبال پر چینی حکام کے شکر گزار ہیں۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون کو مزید فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، جبکہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سی پیک فیز ٹو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا نیا باب ثابت ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos