قائداعظم کا یوم وفات آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

 

پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کا یوم وفات آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سرکاری و نجی سطح پر مختلف تقریبات اور پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔

قائداعظم کی یاد میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی جبکہ سیاسی و سماجی شخصیات، مسلح افواج کے نمائندے اور شہری مزار قائد پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے۔

ملک بھر میں مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، مذاکرے اور تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا جن میں بابائے قوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔