اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر پیش آنے والے واقعے پر صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی معافی کے بعد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان سے سخت سوالات پر صحافیوں کو بعض پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے بدکلامی اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد صحافتی تنظیموں نے شدید احتجاج کیا اور معافی کا مطالبہ کیا۔
بیرسٹر گوہر نے اس افسوسناک واقعے پر غیر مشروط معذرت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت نے بھی اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos