مریم نواز کا رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحیم یار خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا۔

مریم نواز نے لیاقت پور کے نواحی علاقے ظاہر پیر میں قائم ریلیف کیمپوں کا جائزہ لیا، جہاں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو سیلاب زدہ علاقوں میں صحت و بحالی کے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے ریسکیو ٹیموں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ مریم نواز نے کیمپوں میں موجود بچوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں، ایک بچے کو گود میں لے کر پانی پلایا اور خواتین کو گھروں کی بحالی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔