خیبر(نمائندہ امت) ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں جاری سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ کے اہم میچ کے دوران مبینہ طور پر ریفری کا کھلاڑی کو مخالف ٹیم پلیئر کو زخمی کرنے پر ریڈ کارڈ دکھانے کے فیصلہ پر تنازعہ کھڑا ھوگیا مشتعل افراد نے میچ کے بعد ریفری کی گاڑی پر حملہ کرکے فرنٹ اسکرین توڑ ڈالی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے تفتیش شروع کردی ھے ٹورنمنٹ آرگنائزرز خیبر اسپورٹس نے پوری ٹیم پر پابندی عائد کردی انٹرنیشنل پلیئر طفیل شینواری کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس ذرائع نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ ہائی سکول لنڈی کوتل خیبر میں جاری سالانہ فٹ بال ٹورنمنٹ میں شمس فٹ بال کلب اور اسٹار فٹ بال کلب کے درمیان اہم ترین میچ میں ریفری بلال آفریدی نے سٹار فٹ بال کلب کے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا جس پر ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھرپور اعتراض اٹھایا تاہم اس فیصلہ کو میچ کمشنر اور لائن مین نے بھی درست قرار دیا بعدازاں جب میچ ختم ہوا تو فیصلہ پر برہم کھلاڑیوں اور حامیوں نے مبینہ طور پر ریفری کی گاڑی پر حملہ کرکے فرنٹ کا شیشہ توڑ دیا واقعے کے بعد خیبر اسپورٹس کلب کے عہدیداروں نے لنڈی کوتل پولیس اسٹیشن پہنچ کر واقعہ کے خلاف درخواست جمع کرادیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹار ایف سی کے کپتان باسط خان کو باقاعدہ طورپر گرفتار کر کے حوالات منتقل کردیا
ائمپائر بلال آفریدی کا موقف ہے کہ ریڈ کارڈ اور میچ ٹائمنگ سے متعلق کسی بھی قسم کے الزامات درست نہیں ہیں کیونکہ چاروں اطراف کیمرے لگے ہیں اور ہزاروں تماش بین بھی موجود تھے اس حوالے سے خیبر اسپورٹس کلب کے چیئرمین معراج الدین شینواری نے کہا کہ اسپورٹس ڈسپلن اولین ترجیح ہوتی ھے اس دوران ازخود موقع پر موجود تھا اور ائمپائر نے بالکل صحیح فیصلہ دیا تھا میچ کے تمام نوٹس کمشنر نے ریکارڈ کیے تھے جس ٹیم یا کھلاڑی نے قواعد کی خلاف ورزی کی ہم انہیں سزا دیں گے تاکہ وہ ہماری ہدایات کو تسلیم کریں اور آئندہ ڈسپلن قائم رہے دریں اثناء انہوں نے مذکورہ بالا فیصلہ کی مخالفت کرنے اور ائمپائر کی گاڑی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں سٹار فٹ بال کلب کے تمام کھلاڑیوں پر غیر معینہ مدت تک کیلئے ٹورنمنٹ میں کھیلنے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos