جہانیاں: پرویز والا کے قریب مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

جہانیاں: نواحی اڈہ پر پرویز والا کے قریب ایک مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس رحیم یار خان سے فیصل آباد جا رہی تھی۔ حادثے کے فوراً بعد لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

مزید تحقیقات کے لیے حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے۔