چین کے صوبہ سیچوان میں کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری کی جانب سے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
تقریب میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی خطے کے استحکام اور ترقی کے لیے نہایت اہم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید مستحکم بنایا جائے گا۔
چینی قیادت نے 2008 کے سیچوان زلزلے کے دوران پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی مدد پر شکریہ ادا کیا اور باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos